ابنا: رپورٹ کے مطابق عبدالحسیب صدیقی نے آج کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھشتگردی کے خلاف مہم میں پاکستان کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے اور اسلام آباد دھشتگردی کے خلاف مہم کو بہانہ بنا کر مغرب خاصطور سے امریکہ سے امداد حاصل کر رہا ہے اور عالمی رائے عامہ کو دھوکہ دے رہا ہے۔ افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے کے ترجمان نے اسی طرح شمالی وزیرستان کے علاقے میں دھشتگردوں کے خلاف پاکستانی فوج کے آپریشن کو دکھاوا قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے انٹیلیجینس اداروں نے قبائلی علاقوں میں کارروائی سے پہلے ہی حقانی گروہ اور لشکر طیبہ کے عناصر کو فوجی کارروائی والے علاقے سے خاموشی سے نکال لیا تھا تاکہ ان کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہ پہنچے۔ عبدالحسیب صدیقی نے کہا کہ پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے مسلح دھشتگردوں کو کرم ایجنسی، کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد منتقل کردیا ہے تاکہ ان کو اس آپریشن میں کوئی نقصان نہ پہنچے۔
.......
/169